اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبۂ دیالہ میں سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ صادق الحسینی نے سومریہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج صبح صوبۂ دیالہ میں واقع مشرقی بعقوبہ کے شروین کے مضافات میں عراقی پولیس اور فوج نیز رضاکاروں کی دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران دہشتگرد گروہ داعش کا سرغنہ اور اس علاقے میں بہت سے دہشتگردانہ کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ سفیان الحجی احمد ہلاک ہوگيا ہے۔ واضح رہے کہ شروین اور شوہانی دیہاتوں پر جون کے مہینے سے دہشتگرد گروہ داعش نے اپنا قبضہ جما رکھا تھا۔ دوسری جانب صوبۂ الانبار میں واقع فلوجہ شہر کے رہائشی مکانات پر آج صبح دہشتگرد گروہ داعش نے مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین عراقی شہری ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگۓ ہیں ۔ زخمی ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲